سلمان خان کی کیک 2کا اکشے کمار کی لکشمی بم سے ہوسکتا ہے 2020کی عید میں آمنا سامنا؟بھائی نے کیا ایک خفیہ ٹوئٹ

,

   

ہوسکتا ہے کہ سلمان خان کی انشاء اللہ غیرمعینہ مدت کے لئے رک جائے‘ مگر اداکار کے پاس 2020کے لئے ایک دوسرا منصوبہ ہے‘ جس کا انکشاف ان کے تازہ ٹوئٹ میں ہوئی ہے۔

ممبئی۔ سوپر اسٹار سلمان خان او راکشے کمار کے درمیان میں تصادم واضح طور پر نظر آرہا ہے‘ اس سے با ت سے قطعی نظر ہوکر کے کتنی مرتبہ مذکورہ اداکاروں کی فلموں کا انتخاب سے تاخیر اورپیشگی کے واقعات بھی سامنے آتے ہیں۔

سلمان خان اور عالیہ بھٹ کی فلم انشاء اللہ جس کی ہدایت کاری سنجے لیلی بھنسالی نے کی ہے کی عید2020پر ریلیز نہ ہونے کے اعلان کے بعد پھر اکشئے کمار کی فلم لکشمی بم کی ریلیز کا اعلان کیاگیا۔

تاہم بات یہیں پر ختم نہیں ہوئی‘ سلمان خان جنھوں نے پچھلی رات ٹوئٹ کیاکہ انشاء اللہ کے لئے تاخیر ہوگی مگر وہ اب بھی ”عید کے روز سب کو دیکھائی“ دیں گے‘ تیزی کے ساتھ نتیجے پر پہنچنے میں مددگار ثابت ہوا۔

سلمان نے محض ٹوئٹ کیاکہ ”اتنا مت سونچنا میرے بارے میں‘ دل میں آتا ہوں اور عید پر بھی“۔یہ فلم کک کے ایک ڈائیلاگ کا حوالہ تھا جس میں انہوں نے کہاہے کہ ”دل میں آتاہوں سمجھ میں نہیں“

اسبات کی افواہیں بھی گشت کررہی ہیں کہ سلمان خان کا پلان ہے کہ اس وقت میں کک ٹو کی ریلیز عمل میں لائیں۔ کک ٹو کے پروڈیوسر ناڈایاڈ والا گرنڈ سنٹ اور ساجد ناڈایاڈ والا‘ہیں جنھوں نے کک(2014)کو پرڈیوس کیاتھا‘ جس میں سلمان خان‘ جیکلین فرنانڈیز نے کام کیاتھا‘ جس کی دوسری قسط کی ہدایت کاری کی جارہی ہے۔

قبل ازیں اکشئے کمار کی سوریہ وانشی کی ریلیز2020عید کو ہونی تھی۔ تاہم سلمان خان کی انشاء اللہ سے تصادم سے بچنے کے لئے فلم کی مارچ2020میں ریلیز کا اعلان کیاگیا۔

ایسا لگ رہا ہے کہ اکشے اور سلمان خان کے درمیان میں مدبھیڑ کے حالات واضح ہوگئے ہیں کیونکہ اکشے کی لکشمی بم کی عید 2020‘ مارچ22کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

سلمان خان نے اسی روز اپنی فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کردیاہے۔

قبل ازیں دن میں بھانسالی پروڈکشن نے اعلان کیاتھا کہ انشاء اللہ ”فی الحال شروع نہیں ہوگی“۔

مذکورہ میکرس کا ٹوئٹ”بھانسالی پروڈکشن نے فیصلہ کیاانشاء اللہ کے لئے ابھی اگے نہیں جائیں گے۔ مزیداعلان بہت جلد کیاجائے گا“۔