سلمان خان کےساتھ کام کرنے سے کئی اداکاروں نے انکار کیا

   

ممبئی۔سلمان خان کے مداحوں کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ ان کی ہر فلم ہٹ ہوجاتی ہے۔سلمان خان اپنے 31 سال کے طویل فلمی کیریئر میں اب تک کئی اداکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن درجنوںایسے اداکار ہیں جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا ہے ۔
ایشوریہ رائے:ایشوریا رائے اور سلمان خان کی محبت ایک زمانے میں بالی ووڈ میں سرخیوں میں تھی۔فلم ہم دل دے چکے صنم میں دونوں کو مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔تاہم جب ان کا رشتہ ٹوٹ گیا تو دونوں ایک دوسرے کے دشمن بن گئے۔یہی وجہ ہے کہ دونوں کو کبھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔امیشا پٹیل:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے بھی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یہ دونوں فلم یہ ہے جلوہ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ تاہم اس کے بعد اس جوڑی نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا۔یہ فلم بھی ناکام ثابت ہوئی۔
دیپیکا پڈوکون:دیپیکا پڈوکون کو فلم انڈسٹری کا بڑا نام سمجھا جاتا ہے۔دیپیکا آج کی کامیاب اور مقبول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ دپیکا نے سلمان خان کے ساتھ ایک یا دو نہیں بلکہ 5 فلموں کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔کہا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ سلمان خان نے اداکار اور دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ کا مذاق اڑایا اور اسی وجہ سے دیپیکا نے سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پرینکا چوپڑا:اس فہرست میں عالمی اسٹار پرینکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔ اداکارہ نے سلمان خان کی فلم بھارت کی پیشکش ٹھکرا دی۔اس فلم میں ان کی جگہ کر ینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا۔دیپشیکھا ناگپال:فلم کرن ارجن میں ممتا کلکرنی نے جو کردار ادا کیا تھا۔انہیں پہلے دیپ شیکھا کو پیشکش ہوئی تھی لیکن وہ اس فلم میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔اس بات کا انکشاف خود دیپ شیکھا نے ایک انٹرویو میں کیا۔