سلمان خورشید اور ان کی بھتیجی ماریہ عالم کیخلاف معاملہ درج

   

لکھنؤ:اترپردیش پولیس نے منگل کے روز کانگریس لیڈر سلمان خورشید اور ان کی بھتیجی ماریہ عالم کے خلاف معاملہ درج کیا ہے کیونکہ انہوں نے فرخ آباد لوک سبھا سیٹ سے انڈین بلاک کے امیدوار نول کشور شاکیا کے حق میں ووٹ جہاد کا مطالبہ کیا تھا۔سماج وادی پارٹی کی رہنما ماریہ عالم نے پیرکو شاکیا کے لئے ووٹ مانگتے ہوئے ووٹ جہاد کی اپیل کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اقلیتی برادری کے لئے بی جے پی حکومت کو بھگانا ضروری ہے۔وزیر اعطم مودی نے اپنی انتخابی ریالی میں بھی اس مسئلہ کو اٹھایا ہے۔