سلمان رشدی کی حملہ کے بعد پہلی تصویر

   

نیویارک : اسلام مخالف توہین آمیز ناول کے 75 سالہ مصنف سلمان رشدی نے چاقو حملے کے بعد پہلی تصویر شیئر کر دی۔پیر کو انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کی ایک آنکھ سیاہ عینک سے ڈھکی ہوئی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘@NewYorker میں جو تصویر ہے وہ ڈرامائی اور طاقتور ہے لیکن ذاتی طور پر میں ایسا ہی لگ رہا ہوں۔’12 اگست کو نیو یارک کے ایک علاقے میں ایک کانفرنس میں چاقو سے حملے کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں 75 سالہ مصنف نے نیویارکر میگزین کو بتایا کہ ‘پی ٹی ایس ڈی جیسی کوئی چیز ہے۔‘ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ملعون سلمان رشدی نے کہا کہ حملے کے بعد مجھے لکھنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لکھنے بیٹھتا ہوں لیکن لکھ نہیں پاتا، ایک دن کچھ لکھتا ہوں پھر اگلے دن اس کو مٹا دیتا ہوں۔