سلمان کا ملک پر جادوبرقرار‘ فلم ’بھارت‘ کی اب تک سب سے بڑی شروعات

,

   

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ہدایت کاری علی عباس ظفر نے کی ہے جو ایک کوریائی فلم سے متاثرہوکر بنائی گئی فلم ہے۔

ممبئی۔ سوپر اسٹار سلمان خان‘ کیٹرینہ کیف کی ادکاری پر مشتمل فلم ”بھارت“ عید کے روز اپنی ریلیز کے پہلے دن 42کروڑ کی کمائی کی ہے۔

اس فلم کو سب اونچی شروعات کرنے والے چوتھے فلم کا درجہ حاصل ہوا ہے۔جمعرات کے روز مذکورہ اداکار نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں کا ”کیریر کی سب سے بڑی شروعات“ دینے پر شکریہ ادا کیاہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ”میں آپ تمام کا شکریہ ادا کرتاہوں جنھوں نے میرے مستقبل کی اب تک کی سب سے بڑی شروعات دی ہے“۔

سلمان خان نے مزیدکہاکہ”میں فلم کے اس سین سے کافی خوش ہواور فخر محسوس کیاجب اس دوران قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے اور اس کے احترام میں سب اٹھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ہمارے ملک کے لئے اس سے بڑا اعزاز اور کچھ نہیں ہے۔ جئے ہند“

صنعت کے جانکار ترون ادرش کے مطابق ”بھارت‘‘ جس میں کیٹرینہ کیف نے بھی اپنی ادکاری کے جوہر دیکھائی ہیں‘ سلمان خان کی سب سے بڑی شروعات کرنے والی فلم ہے۔اپنے ٹوئٹ میں ترون نے کہاکہ اس فلم ”بھارت“ نے باکس افس پر طوفان برپا کردیا۔

اور دوبارہ یہ ثابت کردی ہے کہ سلمان خان عوام کو تھیٹروں تک کھینچ کر لانے والے اداکار ہیں۔

فلم ’بھارت‘ کی شروعات سلمان او رعلی عباس ظفر کی ’ٹائیگر زندہ ہے(34.10کروڑ) اور ’سلطان‘ (36.54کروڑ) اور بھارت چہارشنبہ کے روز جو ریلیزم ہوئی (42.30کروڑ) بہت اگے ہے“۔

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی ہدایت کاری علی عباس ظفر نے کی ہے جو ایک کوریائی فلم سے متاثرہوکر بنائی گئی فلم ہے۔

عوام کی جانب سے مثبت ردعمل ملنے کے بعد علی عباس ظفر نے اپنے بیان میں کہاکہ ”میں ممنون ہوں شائقین کی اس محبت کا۔میں نے سلمان خان کو ’بھارت‘ کے ساتھ بلکل نئے ہیرو کے طور پر نئی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

شائقین نے ’بھارت‘ کی کوشش کو سراہا اس کے لئے مجھے کافی خوشی ہوئی ہے“۔

اس فلم میں سنیل گرور‘ جیکی شراف‘ تبو‘ ستیش کوشک او ریشاپٹانی نے بھی ادکاری کی ہے۔