سماجی طورپر خود کو دور رکھنے ،خود کو الگ تھلگ رکھنے کی ضرورت:تارک راما راو

   

حیدرآباد۔ 21مارچ (یو این آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب سماجی طورپر خود کو دور رکھنے ،خود کو الگ تھلگ رکھنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر راو جو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند ہیں نے انگریزی زبان میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ ہانگ کانگ،سنگاپور اورجاپان کورونا وائرس پرقابو پانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ اٹلی اور امریکہ کے علاوہ دیگر ممالک کو افسوس ہے کہ ان ممالک نے فوری قدم نہیں اٹھایا جیسا کہ ان کو کرنا چاہئے تھا۔