سماجی کارکن و جہد کار محمد فصیح الدین کی کانگریس میں شمولیت

   

حیدرآباد۔/20اپریل، ( راست ) شمس آباد منڈل رنگاریڈی ضلع تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے محمد فصیح الدین نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔سماجی کارکن و جہد کار محمد فصیح الدین نے اپنی اس ملاقات کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو تلگو ورژن میں قرآن پاک کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کانگریس حکومت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کی اسکیمات نے زبردست تبدیلی لائی ہے اور پورے ملک میں اس کا اثر دکھائی دے گااور آنے والے انتخابات میں کانگریس برسر اقتدار آئے گی۔