سماج میں مقام بنانے کیلئے تعلیمی شعبہ میں برتری ضروری

   

Ferty9 Clinic


بھینسہ میں میڈیسن کے 18 طلبہ کو تہنیت اور مومنٹو کی پیشکشی تقریب، پروفیسر عبدالرحمن داؤدی کا خطاب

بھینسہ : جماعت اسلامی ہند بھینسہ کی جانب سے پروفیسر عبدالرحمن داؤدی شعبہ تعلیمات جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی صدارت ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جسمیں بھینسہ کے متوطن شعبہ میڈیسین کے جملہ 18طلباء و طالبات نمایاں(رینک) مقام حاصل کرنے پر بطورِ تہنیت مومنٹو توصیف نامہ و اسلامی لٹریچر پیش کیا گیا جسمیں محمد ظہیر الحق ابن محمدمنہاج الحق ،عبدالکبیر ابن عبدالجبار ،فضاء تمکین بنت ایوب خان، شافع خان ابن ایوب خان ،عائشہ فردوس بنت شوکت اللہ ،تبسم انجم بنت عتیق احمد ،زیباء رومابنت اجمل خان ،سید ابرار ابن سید فاضل، عو فیہ فاکیہون بنت محمد منیر احمد ایڈوکیٹ ،عافیہ مہویش بنت عزیز خان ،محمد کاشف احمد ابن مقبول احمد ،شیخ عظیم ابن شیخ احمد، ایان احمد ابن علی احمد ،سید فرقان ابن سید انصار، زیبا گلرزے بنت عبدالقیوم ایڈوکیٹ ،محمد صدام ابن ولی الدین، سید مجاہد ابن سید مظہر مدرس ،محمد صفیان ابن محمد ضیاء الدین شامل ہیں اس موقع پر مہمان مقرر پروفیسر عبدالرحمن داؤدی نے مخاطب کرتے ہوئے تمام طلبہ اور اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قرآن نے علم کی اہمیت کو واضح طور پر پیش کیاوہ قوم کبھی اپنے مقصد وجود میں کامیاب نہیں ہوسکتی جو تعلیم کے شعبہ میں پیچھے رہ جائے سماج میں اگر مقام بنانا ہے تو شعبہ تعلیم میں بازی مارنا چاہئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شعبہ طب کو نہ صرف ذریعہ معاش بنائے بلکہ تمام انسانوں کی اس شعبہ کے ذریعہ سے خدمت کا کام انجام دے اور انسانیت تک یہ پیغام پہنچ جانا چاہئے کہ اسلام ہی ایک واحد راستہ ہے جو نظام زندگی کے تمام شعبہ جات میں مکمل رہنمائی کرتا ہے انھوں نے مزید کہا کہ مسلم طلباء￿ و طالبات تعلیم کے ہر شعبہ میں رسائی حاصل کریں کیونکہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے وقت کیساتھ ساتھ ہم ملک کے بڑے بڑے شعبوں میں اپنا مقام رکھ سکتے ہیں اور انھوں نے تاریخ کے حوالے سے کہا کہ آج جس ترقی یافتہ دور میں ہم زندگی گذار رہے ہیں ان سب کی ترقی کے پیچھے مسلم سائنسدانوں کی محنت مشقت ہے جبکہ موصوف نے طلباء کو سخت محنت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا قبل ازیں سید خلیل اختر نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے طلباء کی ہمت افزائی کی اور جماعت اسلامی کے اغراض و مقاصد پیش کیئے اس موقع پر طلبہ اور اولیائے طلباء نے اپنا اپنا اظہار خیال پیش کیا جبکہ اس موقع پر ناظم ضلع جماعت اسلامی محمد اسحاق و ناظم ضلع عادل آباد عتیق الرحمٰن نے بھی طلباء کو زرین و مفید مشوروں سے نوازا اور مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا برادر مجاہد احمد فراز نے ترانہ پیش کیا سید سرفراز نے تلاوت و ترجمانی پیش کی کنوینر کے فرائض سید غوث نے انجام دیئے اس تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنان جنمیں سید امیر الدین اقبال ملاں ،عبدالقادر حسین ،عبدالاحد، عزیز خان،عبدالحق ،منیر بنارسی کے علاوہ اولیائے طلباء￿ نے اس تقریب میں شرکت کی۔