سماج وادی اور بہوجن سماج پارٹیوں کے اتحاد پر مجلس اتحاد المسلمین کے یوپی ونگ کے صدر نے کیا اپنے رد عمل کا اظہار۔

,

   

Ferty9 Clinic

مجلس کے اتر پردیش کے صدر شوکت علی نے بسپا اور سپا کے اتحاد پر اپنا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکا اتحاد بی جے پی کو ہرانے کے لئے نہیں ہے بلکہ اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس اترپردیش کے انتخابات میں حصہ لے گی، کتنی سیٹوں پر مجلس لڑے گی اس کا فیصلہ صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کریں گے، صدر مجلس جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا، یہ پارٹی پورے اترپردیش کے 55 اضلاع میں کام کر رہی ہے، اور اسکے اراکین بلدیہ بھی یوپی سے چن کر آئے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کو اگر کوئی شکست دے سکتا ہے تو وہ مجلس اتحاد المسلمین ہے اسکی واضح مثال تلنگانہ کے آنے والے انتخابات کے نتائج ہیں۔

https://youtu.be/VaWZF4or1TY