سماج وادی پارٹی سے اتحاد ہوگا :شیوپال

   

اٹاوہ:سماج وادی پارٹی میں پارٹی کے انضمام سے انکار کر چکے پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کے سربراہ شیوپال یادو نے آج کہا کہ ان کی پارٹی 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے باہر رکھنے کے لئے سماج وادی پارٹی سے اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اترے گی۔قابل ذکر ہے کہ دیوالی کے موقع پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے اٹاوہ کی جسونت نگر اسمبلی سیٹ سے ایس پی کا کوئی امیدوار نہ کھڑا کر کے اسے چچا شیوپال کے لئے چھوڑنے کا اعلان کر ایک نئی سیاست کا عندیہ دیا تھا۔ اس کے ساتھ دن بعد آج شیوپال نے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ایس پی کے ساتھ اتحاد کر کے انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے ۔