سماج وادی پارٹی کی چوتھی فہرست میں4کو ٹکٹ

   

لکھنؤ15مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب میں کافی حساسیت کر مظاہرہ کررہی سماجوادی پارٹی(ایس پی) نے جمعہ کو اترپردیش کے لئے امیدواروں کی چوتھی فہرست بھی جاری کردی۔پارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ونود کمار عرف پنڈت سنگھ کو گونڈہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ رام ساگر راوت کو بارہ بنکی(ریزرو) سیٹ سے امیدوار بنایا ہے ۔ مسلم اکثریتی علاقہ کیرانہ پارلیمانی حلقے سے تبسم حسن پرایک بار پھر پارٹی نے پھروسہ جتایا ہے وہیں سنبھل علاقے سے شفیق الرحمان برق ایس پی کے ٹکٹ سے میدان میں ہوں گے ۔تبسم حسن نے کیرانہ میں ہوئے ضمنی انتخاب میں راشٹریہ لوک دل کے نشان پر بی جے پی کو شکست دی تھی۔ سال 2014 میں کیرانہ میں بی جے پی کے حکم سنگھ نے کامیابی حاصل کی تھی لیکن مسٹر سنگھ کے انتقال کے بعد بی جے پی نے ضمنی انتخاب میں یہ سیٹ گنوا دی تھی۔