سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ پیر کو کرے گی سماعت

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کے دن اعظم خان کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ کپل سبل نے اعظم خان کی جانب سے عرضی داخل کی ہے۔ سبل نے کہا کہ ضمانت کی درخواست پر عدالت کے حکم کے بعد فیصلہ کافی عرصے سے زیر التوا ہے۔ اگر وہ فیصلہ دے دیتا تو کیا سپریم کورٹ سنوائی کریگا۔ لہٰذا سپریم کورٹ سماعت کے بعد مناسب حکم دے۔ کپل سبل نے کہا کہ اعظم خان جیل میں ہیں، جب کہ ہائی کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 4 دسمبر کو ہی محفوظ کیا تھا، لیکن اب تک عدالت نے ان کی ضمانت پر فیصلہ نہیں دیا ہے۔