نئی دہلی : لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی انتخابی مہم جاری ہے ۔ اپنی جیت کو یقینی بنانے کیلئے سبھی امیدواروں اپنے اپنے حلقہ جات میں دن رات محنت کررہے ہیں ۔اسی سلسلہ میں اڑیسہ کے پوری سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار اور ترجمان سمبت پاترا عوام سے ملاقات کررہے ہیں ۔ اس موقع پر وہ غریبوں کے گھر کھانا بھی کھارہے ہیں ۔اور عوام کو یہ پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ بی جے پی غریبو ں کی دوست ہے ۔
لیکن سمبت پاترا کے ذریعہ شیئر کئے جانے والے ویڈیو کے ذریعہ سے خود مودی حکومت کے سب سے بڑے اجولا منصوبہ کی پول کھول دی ہے ۔ اتوار کے روز سمبت پاترا نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے اور ساتھ میں لکھا کہ پوری کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والی ایک بوڑھی بیوہ ماں ، اس کی تین بیٹیاں جن میں دو معذور او رایک مزدوری کرتی ہے ۔ اس ماں کا گھر بنانے کا کام نریندرمودی نے کیا ہے ۔
انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اس غریب ماں کا گھر وزیر اعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت بنا ہے ۔ لیکن اس دوران ویڈیو میں یہ بھی دکھائی دیتا ہے کہ جہاں وہ کھانا کھا رہے ہیں وہ کھانا لکڑی کی آنچ پر بنا ہے نہ کہ گیس سلنڈر پر ۔ ویڈیو میں سمبت پاترا سفید لباس زیب تن ہے او راوپر ایک بھگوا لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں او روہ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں ۔
पुरी के एक छोटे से गांव में में रहने वाली एक बूढ़ी विधवा माँ, उसकी तीन बेटियां जिनमें 2 दिव्यांग व बेटा मजदूरी करता है। ऐसी माँ का घर बनाने का काम श्री @narendramodi जी ने किया है। [1/2]@BJP4Odisha #PhirEkBaarModiSarkar pic.twitter.com/zhAzafVjbr
— Sambit Patra (@sambitswaraj) March 31, 2019
ଏହା ମୋର ନିଜ ଘର, ମାଁ ମୋତେ ନିଜ ହାତରନ୍ଧା ଖୁଆଇଲେ । ମୁଁ ମଧ୍ୟ ମୋ ନିଜ ହାତରେ ତାଙ୍କୁ ଖୁଆଇଲି ଏବଂ ମୁଁ ଜାଣେ ମାନବ ସେବା ହିଁ ଈଶ୍ୱରଙ୍କ ସବୁଠୁ ବଡ଼ ପୂଜା ଅଟେ l [2/2]@BJP4Odisha #PhirEkBaarModiSarkar pic.twitter.com/PiZLZKSZmL
— Sambit Patra (@sambitswaraj) March 31, 2019