سمبت پاترا کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی ہدایت

   

نئی دہلی : بی جے پی لیڈر سمبت پاترا کے خلاف دہلی کی ایک عدالت نے آج سٹی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی کیوں کہ اُنھوں نے مبینہ طور پر چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کا سوشل میڈیا پر ایسا ویڈیو پوسٹ کیا جس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ ویڈیو کلپ میں تبدیلی کے بعد ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ چیف منسٹر زرعی قوانین کے تعلق سے اظہار خیال کررہے ہیں۔ تیس ہزاری کورٹ کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ ریشب کپور نے عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی کی شکایت کو قبول کرتے ہوئے یہ ہدایت دی۔