سمتاعصمت ریزی وقتل کے ملزمین کی عدالت میں پیشکشی

   

حیدرآباد ۔16ڈسمبر ( آئی این این ) عادل آباد کورٹ میں سمتا اجتماعی عصمت ریزی و قتل کے ملزمین کو فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت میںپیرکو پیش کیا گیا ۔ عدالتی تحویل کے اختتام کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ جیل سے عدالت لایا گیا تھا ۔ نرمل کے خانہ پور سے تعلق رکھنی والی 30سالہ عورت کی 24نومبر کو اجتماعی عصمت ریزی و قتل کے ملزمین 35سالہ شیخ بابو ، 30سالہ شیخ شہاب الدین اور 40سالہ شیخ مخدوم کو کمرم بھیم آصف آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ 14 ڈسمبر کو ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی گئی ۔ عادل آباد کے کسی بھی وکیل نے ملزمین کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔