سمراٹ چودھری 24 اپریل کو اعتماد کا ووٹ لیں گے

   

پٹنہ، 18 اپریل (یو این آئی) بہار کے نئے چیف منسٹر سمراٹ چودھری 24 اپریل کو اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے ۔ اسمبلی سکریٹریٹ سے جاری اطلاع کے مطابق 24 اپریل کو ایوان کا ایک روزہ اجلاس طلب کیا گیا ، جس میں چیف منسٹر تحریک اعتماد پیش کریں گے ۔ تمام وزراء اور اراکین اسمبلی کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس میں شرکت کیلئے موجود رہیں، جبکہ اجلاس کی کارروائی صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ 243 رکنی بہار اسمبلی میں بنکی پور رکن اسمبلی نتن نبین کے استعفیٰ کے بعد این ڈی اے کے اراکین کی تعداد 201 رہ گئی ہے ، جو مطلوبہ اکثریت 122 سے کہیں زیادہ ہے ، اس لیے چیف منسٹر سمراٹ چودھری کے لیے ووٹ آف کانفڈنس حاصل کرنا آسان دکھائی دیتا ہے ۔