سمرتی مندھانا کا ایک اور شاندار مظاہرہ

   

نئی دہلی : سال بدل گیا لیکن سمرتی مندھانا کا انداز اور مزاج نہیں بدلا۔ حریف بدل رہے ہیں لیکن ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی اسٹاربیٹرکا رویہ نہیں۔ آئرش ٹیم ہندوستان سے پہلے ہی میچ ہار چکی تھی۔ اب دوسرے ونڈے میں بھی ان کی حالت اتنی ہی خراب رہی۔ اس بار بائیں ہاتھ کی اوپنر اور سیریز میں ہندوستان کی کپتانی کرنے والی اسمرتی مندھانا اور بھی جارحانہ نظرآئیں۔ انہوں نے پہلے ونڈے کے مقابلے دوسرے ونڈے میں 32 زیادہ رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ابتدائی وکٹ کے لیے 156 رنز کی شراکت داری بھی ہوئی۔ دوسرے ونڈے میں انہوں نے 54 گیندوں پر73 رنز کی بے مثال اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ اس طرح 3 ونڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں اسمرتی مندھانا نے آئرلینڈ کے خلاف 83 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 114 رنز بنائے ہیں۔