سمنتھا اب بالی ووڈ میں کام کرنے کیلئے تیار

   

حیدرآباد۔سمانتھا روتھ پربھو نے اس سال ایمیزون پرائم ویڈیو کے دی فیملی مین سیزن 2 کے ساتھ ہندی فلمی دنیا میں قدم رکھا اور اس میں راجی کے کردار ادا کرنے پر ان کی اداکاری کے لیے اداکارہ کو بہت سراہا گیا اور حال ہی میں اس پر ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔ سمانتھا جنوب میں ایک بڑا نام ہے، جب کہ اس نے ہندی او ٹی ٹی ڈیبیو کیا ہے لیکن فلمی مداحوں نے اسے ابھی تک کسی بالی ووڈ فلم میں نہیں دیکھا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اتنے عرصے تک ہندی فلم انڈسٹری سے دور رہنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ میڈیا نمائندے سے بات کرتے ہوئے، سمانتھا نے انکشاف کیا کہ کیا وہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں ویب سیریز کروں گی لیکن راج نڈیمورو اور کرشنا ڈی کے کے شو سے یہ بدل گیا۔ مجھے جو پذیرائی ملی وہ اس سے زیادہ تھی جس کی میں نے توقع کی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اب نئے چیلنجوں کو قبول کرنے کا اعتماد ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے بالی ووڈ سے فاصلہ رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں جنوب میں اپنے قدم جما رہی تھی اور پچھلے دو سالوں میں صرف اپنے کام سے اعتماد حاصل ہوا ہے۔ میں اب بھی برا انتخاب کر رہی تھی اور اس قسم کا کام نہیں کر رہا تھی جس سے مجھے اطمینان ہو۔ پچھلے دو سالوں میں چیزیں بہت بدل گئی ہیں اور اب، میں چیلنجوں کو قبول کرنے کے بارے میں پراعتماد ہوں۔