سمندری طوفان ’’آئیڈا‘‘نے تباہی مچادی،14 افراد ہلاک

   

واشنگٹن: امریکہ میں طوفان نے تباہی مچا دی ہے اور سمندری طوفان کے باعث مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ خبر کے مطابق،مختلف حادثات میں مرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی کئی ریاستیں سمندری طوفان ”آئیڈا” کی زد میں ہے جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ ریاست لوزیانا میں دس لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے اورمتاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی بھی کمی ہو گئی ہے جس پر لوگوں نے اشیا کے اسٹال لگا لیے ہیں۔نیو یارک کی گورنر نے طوفان کے باعث ریاستی ایمرجنسی لگا دی ہے ۔