سمندری طوفان میکسیکو سے ٹکراگیا ،8افراد ہلاک

   

میکسیکو: ٹروپیکل طوفان گریس میکسیکو کے مشرقی حصے سے ٹکرا گیا۔ اس سمندری طوفان کے نتیجے میں شدید بارشیں اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہیکہ سمندری طوفان کا نشانہ میکسیکو کا خلیجی ساحل بنا جہاں متعدد دیہات شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے۔ مقامی حکام کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ سمندری طوفان کے گزر جانے کے باوجود شدید بارشوں اور سیلابوں کے خطرات موجود ہیں، اس لیے وہ لوگ احتیاط برتیں۔