سمندری طوفان نورا کی میکسیکو کی جانب پیشرفت

   

میکسیکو سٹی ۔ استوائی طوفان نورا میکسیکو کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھتا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹروپیکل طوفان کی شدت بڑھ رہی ہے اور میکسیکو کے پورتو والارتا کے ساحلے علاقے سے ٹکراتے ہوئے یہ ممکنہ طور پر ہیرکین کی قوت کا حامل ہوجائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے میکسیکو کی وسطی اور شمالی پیسیفک ساحلی پٹی پر شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال متوقع ہے۔ جب کہ اس سمندری طوفان کی وجہ سے خلیج کیلی فورنیا میں بھی متعدد مقامات پر شدید بارشیں ہو سکتیں ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اس وقت اس طوفان کی وجہ سے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم اس طوفان کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔