سمندری طوفان ’ ڈیلٹا ‘لوزیانا ساحل کے قریب

   

میکسیکو سٹی : میکسیکو سے ٹکرانے والا سمندری طوفان ڈیلٹا آج امریکہ کی ریاست لوزیانا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔نیشنل ہریکین سینٹرکے مطابق کیٹگری تھری کی شدت والیطوفان ڈیلٹا کا رخ لوزیانا کے جنوب مغربی حصے کی جانب ہے۔طوفان لوزیانا کے علاقے کیمرون سے 400 کلومیٹر دور ہے جبکہ طوفان کے زیر اثر195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہیکہ سمندری لہریں گیارہ فٹ تک بلند ہوسکتی ہیں جبکہ ریاست میں ہنگامی حالات نافذ کرکردیئے گئے ہیں ۔