حیدرآباد۔26ستمبر(یو این آئی) وشاکھاپٹنم میں طوفان گلاب کا سامناکرنے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔انتظامیہ نے این ڈی آرایف ٹیموں، انڈین کوسٹ گارڈ، بحریہ کی بچاوٹیموں کو تیار رکھا ہے ۔ضلع کلکٹر اے ملکارجن نے سیول سپلائز حکام سے خواہش کی کہ وہ تیل اور گیس کے اسٹاک کو یقینی بنائیں۔پنچایت راج کے محکمہ کو ہدایت دی گئی ہیکہ وہ پینے کا پانی بلارکاوٹ فراہم کرے ۔انہوں نے کہاکہ مختلف مقامات پر 24گھنٹے کنٹرول رومس بنائے گئے ہیں۔ کلکٹر نے عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ ان کو الاٹ کردہ منڈلوں کا دورہ کریں ۔