فلوریڈا: امریکہ میں ایک خاندان نے ساحل سے ملنے والے بوتل میں بند پیغام کو 37 سال بعد اس شخص تک پہنچا دیا جس نے یہ سمندر میں پھینکا تھا۔امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی کارمیکس فیملی کے مطابق سیبسچئن نامی شہر کے ساحل پر چہل قدمی کر رہے جب ان کی ملاقات دو اساتذہ سے ہوئی جو نکول طوفان کے بعد صفائی مہم میں مصروف تھے۔ان اساتذہ نے اس خاندان کے حوالے بوتل میں بند پیغام کی شکل میں سب سے غیر معمولی دریافت کی۔کارنمیکس فیملی نے یہ معاملہ ٹِک ٹاک پر ڈالا تاکہ پیغام لکھنے والے ’ٹرائے ہیلر‘ کو ڈھونڈا جاسکے۔ انہوں نے رقے میں ریاست کینٹکی کے شہر لوئیز وِل کا پتہ اور اپنا فون نمبر لکھا تھا۔خاندان نے ٹرائے کی رابطے کے متعلق پْرانی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن تلاش کیا۔