سمپ میں گرکر کمسن ہلاک

   

حیدرآباد /22 جنوری ( سیاست نیوز ) چندا نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں ایک کمسن پانی کے سمپ میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 سالہ ذیشان جو جواہر کالونی ساکن وجئے کمار کا بیٹا تھا ۔ یہ لڑکا اس کے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا اور کھیل کے دوران پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس چندا نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔