سمپ میں گر کر 5 سالہ لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد۔/16 جون، ( سیاست نیوز) شہر کے علاقہ کالی قبر میں پیش آئے ایک دردناک واقعہ میں پانی کے سمپ میں گرنے کے نتیجہ میں پانچ سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد فرحان علی ساکن کالی قبر اپنے مکان کے باہر کھیل رہا تھا کہ اتفاقی طور پر وہ قریب میں واقع سب رجسٹرار آفس چارمینار کے احاطہ میں داخل ہوگیا اور پانی کے سمپ میں گر پڑا۔ وہاں موجود بعض افراد نے اسے دیکھ کر سمپ سے فوری باہر نکالا اور مقامی دواخانہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس میر چوک نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔