سمیتاسبھروال سکریٹری چیف منسٹر آفس کورونا وائرس سے متاثر

   

حیدرآباد۔2فروری(سیاست نیوز) محترمہ سمیتا سبھروال سیکریٹری چیف منسٹر آفس پرگتی بھون کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ اس بات کی اطلاع دی ہے کہ انہیں معمولی علامات کے بعد کئے گئے معائنہ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہیں اور اس انکشاف کے بعد انہوں نے قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محترمہ سمیتا سبھروال نے ٹوئیٹر کے ذریعہ دی گئی اطلاع میں بتایا کہ وہ گذشتہ چند یوم سے فیلڈ ویزٹ پر تھیں اور انہیں آج کورونا وائرس کی توثیق کے بعد قرنطینہ اختیار کرنے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔ انہو ںنے گذشتہ چند یوم کے دوران رابطہ میں آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاط کریں اور ان میں علامات کی صورت میں علاج پر توجہ دیں۔ م