سمیرا ریڈی پھر ایک بار ماں بننے والی ہیں

   

سمیرا ریڈی دوسری بار ماں بننے والی ہیں۔ اس دوران وہ لگاتار سوشل میڈیا پر دکھائی دے رہی ہیں اور اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ساحل سمندر کی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ ان تصویروں میں ان کا حاملہ ہونا صاف نظر آرہا تھا اور وہ بکنی میں تھیں جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ٹرولنگ پر سمیرا نے کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا جو لوگ بطخ پر تیرتے ہیں۔ انہیں انسان کی روح کی گہرائی کا اندازہ ہی نہیں ہوتا۔ سمیرا اس سے قبل بھی باڈی شومنگ کی شکار ہوچکی ہیں۔