سمیر وانکھیڈے نے سینئر این سی بی عہدیدارو پر ذات پات کے حوالے سے تذلیل کا الزام لگایا

,

   

کروز منشیات معاملے کے ضمن میں دیگر چار لوگوں کے ساتھ سی بی ائی کے درج ایف ائی آر میں سمیر وانکھیڈے کا نام بھی شامل ہے۔


ممبئی۔ممبئی زون ناروکوٹک بیورو(این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر وانکھیڈی نے ڈپٹی ڈائرکٹر برائے این سی بی گیانیشوار سنگھ پر ایک تحقیقات کے دوران تذلیل اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے کیونکہ وانکھیڈے کا تعلق ایک پسماندہ طبقے سے ہے۔

کورڈیلا منشیات معاملے میں سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے کو ملوث نہیں کرنے پر مبینہ طلب کئے گئے 25کروڑ روپئے کے ضمن میں سی بی ائی نے وانکھیڈے کو طلب کیاتھا‘ مگر وانکھیڈے ایجنسی کی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوئے ہیں۔

پی ٹی ائی سے بات کرتے ہوئے انڈین ریونیو سرویس افیسر نے کہاکہ ان کے ساتھ ہونے والے برتاؤ کے متعلق سی اے ٹی اور نیشنل کمیشن برائے درج فہرست طبقات کے ساتھ ساتھ ممبئی پولیس میں بھی شکایت درج کرائی ہے۔کروز منشیات معاملے کے ضمن میں دیگر چار لوگوں کے ساتھ سی بی ائی کے درج ایف ائی آر میں سمیر وانکھیڈے کا نام بھی شامل ہے۔

اس وقت کے ڈپٹی ڈائرکٹر این سی بی گیانیشوار سنگھ کی رپورٹ کی بنیاد پر ایف ائی آر ہوئی ہے‘ جو اسپیشل تحقیقاتی ٹیم (ایس ای ٹی) کی نگرانی کررہے ہیں۔ وانکھیڈے نے کہاکہ ”میرے اوپر ایف ائی آر محض اس لئے درج ہوئی ہے کہ میں نے سنگھ کے خلاف نیشنل کمیشن برائے درج فہرست طبقات میں شکایت کی ہے“۔

انہو ں نے کہاکہ ”میں نے ایس سی کمیشن دہلی میں ایک شکایت درج کی ہے اور میرے متعلق کیونکہ میں ایک پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتاہوں بے ہودی زبان کے خلاف میں نے ایک ایف ائی آر کی مانگ کی ہے“۔

سنگھ کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے خلاف وانکھیڈے کے مطابق انہوں نے سی اے ٹی سے رجوع کیاہے۔ اس کے علاوہ سمیر نے اگست2022میں ممبئی کے گورے گاؤں پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر ایس سی‘ ایس ٹی انسداد مظالم ایکٹ کے تحت ایف ائی آر کی مانگ کی ہے۔


حالانکہ اس کیس میں کوئی ایف ائی آر درج نہیں ہوئی ہے
وانکھیڈے نے الزام لگایا ہے کہ منشیات معاملے میں آریان خان کو باہر نکالنے کے لئے میرے خلاف سنگھ نے سی بی ائی کا استعمال کیاہے۔

.انہو ں نے اس بات کابھی دعوی کیاکہ مبینہ منشیات ضبطی معاملے کی تحقیقات کے متعلق انہو ں نے اپنے اعلی افسران کو ہمیشہ جانکاری فراہم کرتے رہے

ہیں اور آریان خان کو ان کی ہدایتوں پر ہی تحویل میں رکھا تھا۔گیانیشوار سنگھ سے ان کا ردعمل حاصل کرنے کے لئے کئے گئے فون کالس اورپیغامات کا انہوں نے جواب نہیں دیاہے۔