سناتن دھرم کے مستحکم ہونے سے ہندوستان مستحکم ہوگا : آدتیہ ناتھ

   

پریاگ راج : چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ نے عوام سے کہا کہ وہ مہاکمبھ میلہ کے اتحاد کے پیام کو آگے بڑھائیں کیونکہ سناتھن دھرم کے استحکام سے ہی ملک مستحکم ہوگا ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر ملک کو ذات پات اور مذہبی خطوط پر تقسیم کرنے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ایسا کرنا غداری کے مترادف ہے ۔ انہوں نے ریاست اترپردیش کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے کچھ گوشوں سے کئے جانے والے مطالبات کی مخالفت کی اور کہا کہ اترپردیش کی طاقت اس کے اتحاد میں مضمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہا کمبھ کا پیام اتحاد اور یکجہتی ہے اور یہی پیام دنیا کو دیا جانا چاہئے ۔اسی سے ملک مستحکم ہوگا ۔