مرادآباد : اترپردیش میں ہولی و نماز کے سلسلے میں حساس سنبھل سمیت پورے مرادآباد ڈیویژن میں ہم آہنگی، سماجی یکجہتی کے ساتھ ہولی اور جمعہ کی نماز پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہولی کا دہن کے بعد ایک دوسرے کو عبیر۔غلال لگا کر ہولی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ آج صبح سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ اس دوران سنبھل کے ساتھ ساتھ مردآباد، رامپور، امروہہ اور بجنور اضلا ع میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے۔
ملک کی ترقی اور عوام کی بہتری و امن چین قائم رہنے کے سلسلے میں مندروں میں کی گئی خاص پوجا ارچنا کے بعد سے شروع ہولیکا دہن پروگرام جمعہ کی علی الصبح تک جاری رہا۔ ہولی کے موقع پر مختلف پروگراموں میں شامل رہے ڈویژن کے اعلی افسران کے ساتھ ہی مرادآباد پولیس لائن میں منعقدہ ہولیکا دہن پوجا پروگرام میں خصوصی طور سے ایس ایس پی ستپال انتل کنبے کے ساتھ شامل رہے ۔