میرٹھ ۔15 اکتوبر ۔ ( یو این آئی ) یوپی کے ضلع سنبھل میں شری کالکی دھام مندر سے متصلہ ایک 30 سالہ قدیم مسجد کو یہ کہکر منہدم کردیا گیا کہ یہ پارک کے لئے مختص جگہ پر غیرقانونی طورپر تعمیر کی گئی ہے ۔ سخت سکیورٹی کے دوران ضلع انتظامیہ نے انہدامی کارروائی انجام دی ۔ اس موقع پر نظم و ضبط کو برقرار رکھنے پی اے سی کی بڑی جمعیت کو تعینات کیا گیا تھا۔ سرکاری عہدیداروں کے مطابق ایک پارک کے لئے مختص 262 مربع میٹر کے رقبہ پر مسجد تعمیر کی گئی تھی ۔ 20 روز قبل تحصیلدار نے مسجد سے دستبردار ہونے کا نوٹس بھیجا تھا جبکہ آس پاس کے گاؤں والوں نے بھی محکمہ ریونیو میں شکایت درج کروائی تھی ۔