سنجیو بھٹ کی عرضی کی سماعت ایک ہفتہ کے لئے ملتوی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے حراستی موت کے معاملے میں عمر قید کی معطل کرنے کے لئے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سابق افسر سنجیو بھٹ کی عرضی پر سماعت اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی ہے ۔جسٹس اشوک بھوشن ، جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس آر سبھاش ریڈی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جمعہ کو درخواست گزار کی عرضی پر معاملے کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔بھٹ کے لئے پیش ہوئے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ (اے او آر) فاروق رشید نے سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ اس معاملے میں سینئر ایڈوکیٹ آج کسی اور معاملے میں مصروف ہیں ، لہذا سماعت ملتوی کردی جائے ۔اس کے بعد عدالت نے معاملے کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔