سنجے راوت نے بی جے پی کو نشانہ بنایا

   

ممبئی: راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے چہارشنبہ کے روز بی جے پی کو چیلنج کیا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ ریاست میں انتخابات کرائے اور کہا کہ بی جے پی اپنی بنیاد کھو رہی ہے ۔ راوت نے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اس وقت رائے عامہ بی جے پی کیخلاف جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم وی اے ریاستی اسمبلی میں 185 سیٹیں اور مہاراشٹر میں 40 سے زیادہ لوک سبھا سیٹیں جیتے گا۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ این سی پی میں جاری بحث کے لئے وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔