ممبئی: ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں 8 اگست تک چار دن کی توسیع کر دی ہے۔ قبل ازیں، مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پیر کی صبح گرفتار کئے گئے سنجے راوت کو خصوصی پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں 4 اگست تک ای ڈی کی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔ای ڈی نے راوت کی تحویل میں 10 اگست تک توسیع کی درخواست کی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ اسے کچھ دستاویزات موصول ہوئے ہیں اور وہ اس معاملے میں دیگر ملزمین کی جانچ کے علاوہ متعلقہ معاملات کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک اور کیس میں راوت سے پوچھ تاچھ کی جاسکتی ہے۔دوسری طرف سنجے راوت کی اہلیہ کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے طلب کرنے کی اطلاع ہے ۔