بیکانیر، 2ستمبر (یو این آئی) راجستھان کے بیکانیر کے بیچھوال تھانے میں مشہور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اور ان کی پروڈکشن ٹیم کے ارکان کے خلاف دھوکہ دہی، بدسلوکی اور مالی نقصان پہنچانے کے الزام میں استغاثہ کے ذریعے معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے منگل کے روز بتایا کہ جودھپور کے رہائشی ایک لائن پروڈیوسر پرتیک راج ماتھور (37) نے بھنسالی اور ان کی کمپنی کے خلاف استغاثہ کے ذریعے معاملہ درج کرایا ہے ۔ یہ معاملہ بھنسالی کی آنے والی فلم ‘لو اینڈ وار’ کی بیکانیر میں ہوئی شوٹنگ سے متعلق ہے ، جہاں پروڈکشن ٹیم پر وعدہ خلافی اور بدتمیزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
اور تھانہ انچارج گووند سنگھ چارن معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔