سنجے کمار اسپائس جیٹ کے ایگزیکٹو ڈائرکٹر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 4 نومبر (یو این آئی) ایئر لائن کمپنی اسپائس جیٹ نے منگل کے روزانڈیگو کے اعلیٰ انتظامیہ سے وابستہ سابق عہدیدار سنجے کمار کو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرر کرنے کا اعلان کیا۔ اسپائس جیٹ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ کمار کی تقرری 03 نومبر سے نافذ العمل مانی جائے گی۔ وہ کمپنی کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ کو رپورٹ کریں گے ۔ اپنی نئی ذمہ داری میں وہ ایئرلائن کے توسیعی منصوبوں، آپریشنز اور کاروبارسے متعلق تبدیلیوں کی نگرانی کریں گے ۔ یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسپائس جیٹ مالی مشکلات سے نکلنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ کمار بارہ سال تک انڈیگو کے چیف کمرشیل آفیسر اور تین سال سے زیادہ عرصے تک چیف اسٹریٹجی اینڈ ریونیو آفیسر کے عہدے پر فائز رہے ۔ وہ انٹرگلوبل ٹیکنالوجی کوشینٹ اور ایئر ایشیا انڈیا میں بھی اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔