کانٹے، مسافر، زندہ اور شوٹ آؤٹ سیریز اور قابل جیسی فلموں سے مشہور ہوئے سنجے گپتا کو تب کامیابی ملی جب وہ مشکل بھرے دنوں کی وجہ انڈسٹری کو الوداع کہنے والے تھے۔ انہوں نے تقریباً 25 سال پہلے ’’آتش‘‘ سے ڈائرکشن کی شروعات کی تھی۔ اس فلم میں سنجے دت، روینہ ٹنڈن، آدتیہ پنچولی جیسے اداکار تھے۔ کانٹے فلم کے بعد سنجے دت کے ساتھ ان کے رشتوں میں دوری آگئی اور اس کا اثر ان کے کیریئر پر بھی پڑا ۔ ڈائرکٹر نے کہا کہ دت نے کبھی کسی کو ان کے ساتھ کام کرنے سے منع نہیں کیا لیکن اداکار کے ارد گرد کے لوگوں نے دوسرے لوگوں سے کہا کہ وہ گپتا کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا بہت کٹھن وقت تھا میں نے ہار مان لی تھی۔ میں کھنڈالہ میں ایک ہوٹل میں کام کررہا تھا۔ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ میں نے اسے ہی اپنا مستقبل مان لیا تھا۔ بیٹے کی پیدائش ہوئی تو چیزیں بدلنے لگیں۔ مشکل وقت میں مدد کے لئے وہ ایکتا کپور کی عزت کرتے ہیں۔ بعد میں انہوں نے ’’شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا‘‘ سے واپسی کی۔