سندھو، سری کانت اور سمیر کی پیشقدمی ، سائنا کو شکست

   

بنکاک۔ عالمی چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو، کدامبی سری کانت اور سمیر ورما نے اپنے مقابلے جیت کر ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ سائنا نہوال پہلے راونڈ میں شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔سندھو گذشتہ ہفتے یونیکس تھائی لینڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ہارگئی تھیں لیکن چھٹے سیڈ سندھو نے تھائی لینڈ میں دوسرے ٹورنمنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ، انہوں نے میزبان ٹیم کی بوسانن اونگبامروفگان کو 43 منٹ میں 21۔17 21۔13 سے شکست دی۔ سندھو کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں ملائیشیا کی کسونا سیلوادورائی سے ہوگا۔سری کانت نے پہلے راؤنڈ میں 38 منٹ میں تھائی لینڈ کے سیتھی کون تھامسین کو 21۔21 21۔11 سے شکست دی۔ دوسرے راونڈ میں سری کانت کا مقابلہ تیسری سیڈ ڈنمارک کے اینڈرس انٹنس سے ہوگا۔ سمیر ورما نے آٹھویں سیڈ ملیشیا کی لی جی جیا کو ایک گھنٹہ اور 14 منٹ میں 18-21 ، 27-25 ، 21-19 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ ڈنمارک کے راسمس گمیکے سے ہوگا۔ خواتین سنگلز میں سائنا کو پہلے ہی راونڈ میں چوتھی سیڈ انگلینڈ کی رتچانوک انتانون سے 32 منٹ میں شکست کا سامناکرنا پڑا۔ انتانون نے یہ مقابلہ 21-17, 21-8 سے جیتا۔ مردوں کے سنگلز زمرے میں سوربھ ورما اور پروپلی کشیپ پہلے راونڈ میں شکست کھاکر باہر ہوگئے ۔ کشیپ نے پہلے گیم میں 0-3 سے پیچھے رہتے ہوئے میچ چھوڑ دیا ۔مکسڈ ڈبلز میں ساتوک سراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا کی جوڑی نے پہلے راونڈ کا مقابلہ جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی ہے ۔