سندھو اور پرنائے راؤنڈ آف 16 میں داخل

   

ہانگژو۔ بیڈمنٹن انفرادی مقابلوں میں ہندوستان کی بہترین امیدیں پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے منگل کو یہاں 19ویں ایشیائی کھیلوں میں راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئے۔دو بارکی اولمپک میڈلسٹ سندھو جنھیں پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی، کو یہاں بنجیانگ جمنازیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 میچ میں چینی تائپے کی وین چی سو کو 21-10، 21-15 سے شکست دینے کے لیے 42 منٹ کا وقت درکار رہا ۔سندھو جنہوں نے ریو ڈی جنیرو میں 2016 کے اولمپکس میں سلور میڈل اور 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں برونز میڈل جیتا تھا، اگلا مقابلہ انڈونیشیا کی وردانی پوتری کوسوما سے ہوگا، جنہوں نے ایک اور ابتدائی میچ میں ہانگ کانگ کے چین کے لیانگ کا ونگ کو 21-11، 21-10 سے شکست دی ۔پرنائے جو لگتا ہے کہ چین کے خلاف ٹیم کے فائنل سے باہر رہنے والی پریشانی سے صحت یاب ہو چکے ہیں، انہوں نے منگولیا کے بٹداوا منکھبت کو صرف 26 منٹ میں 21-9، 21-12 سے شکست دی۔