شینزین (چین): اسٹارہندوستانی شٹلرز پی وی سندھو اور لکشیا سین چہارشنبہ کو یہاں چائنا ماسٹرز سوپر750 بیڈمنٹن ٹورنمنٹ میں خواتین اور مردوں کے سنگلز مقابلوں میں شاندار جیت کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ دنیا میں36 ویں نمبر پر موجود مالویکا بنسود نے بھی حیران کن نتیجہ حاصل کیا، ڈنمارک کی عالمی نمبر21 لائن ہوجمارک کجارسفیلڈکو 20-22، 23-21، 21-16 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ عالمی نمبر19 سندھو جو دو بارکی اولمپک میڈلسٹ ہیں ، نے 50 منٹ میں خود سے اعلیٰ درجہ کی بوسانان اونگبامرنگفن کو 21-17، 21-19 سے شکست دے کر تھائی شٹلرکے ساتھ 21 ملاقاتوں میں اپنی 20 ویں جیت حاصل کی۔
پانڈیا کے پہلے مقام پر واپسی
دبئی: ہاردک پانڈیا نے ٹی20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا جبکہ ابھرتے ہوئے اسٹار اور ساتھی بیٹر تلک ورما نے 69 مقاماتکی زبردست چھلانگ لگاتے ہوئے تازہ ترین آئی سی سی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر قبضہ کیا۔ درجہ بندی میں پانڈیا نے انگلینڈ کے لیام لیونگسٹون اور نیپال کے ڈائنامو دیپیندر سنگھ ایری کو پیچھے چھوڑ دیا۔