سندھو کا برونز میڈل کے ساتھ نیا ریکارڈ

   

ٹوکیو ۔پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس میں چین کے ہی بنگ جیاؤ کے خلاف کامیابی کے بعد برونز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ سندھو نے اہم مقابلہ 21-13 ، 21-15 سے اپنے نام کیا اورمتواتر دوسری مرتبہ انفرادی اولمپک میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ وہ 2016 کے ریو اولمپکس میں ویمنز سنگلز ایونٹ کا فائنل ہارکر سلور میڈل حاصل کیا۔