سندھو کو جدوجہد کے بعد شکست

   

بنکاک: عالمی چیمپئن ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو کو عالمی نمبر ایک تائیوان کی ژو ینگ کے خلاف سخت جدوجہد کے باوجود 1.5 ملین ڈالرس انعامی رقم کے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلس کے پہلے ہی مرحلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی۔ گزشتہ تھائی لینڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست برداشت کرنے کے بعد سندھو نے آج کھیلے گئے مقابلے میں بہتر مقابلہ کیا لیکن تین گیمس پر مشتمل 59 منٹ طویل مسابقتی مقابلے میں سندھو کو 21-19, 12-21, 17-21 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ سندھو اور ینگ کے درمیان یہ 21 واں مقابلہ تھا جس میں سندھو کو 16 مرتبہ شکست برداشت کرنی پڑی۔ اولمپک کی سلور میڈلسٹ سندھو جنہوں نے یہاں 2018ء میں خطاب حاصل کیا تھا، وہ اگلے مقابلے میں مقامی پسندیدہ کھلاڑی رٹچانوک انٹانون کے خلاف میدان سنبھالیں گی۔ جن کے خلاف سندھو کو گزشتہ ہفتہ شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ آج کے مقابلے میں سندھو نے آغاز پر بہترین مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان ابتدائی گیمس میں سخت مسابقت دیکھی گئی۔