جئے پور : جیوتر آدتیہ سندھیا کے کانگریس سے استعفی کے بعد چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے ٹوئیٹ کیا کہ سندھیا نے عوام کے اعتماد کے ساتھ دغا کی ہے اور پارٹی نظریات سے دھوکہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ جلد یا بدیر وہ چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی بحران کے وقت میں بی جے پی سے ہاتھ ملانا شخصی سیاسی مفادات کی عکاسی کرتا ہے ۔