بھوپال ۔17مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ریٹرننگ آفیسر اے پی سنگھ نے بی جے پی کے دو راجیہ سبھا امیدواروں بشمول جوتیرآدتیہ سندھیا کے نمائندوں سے کہا ہے کہ اپنے کاغذات نامزدگی کے خلاف تحریری طورپر داخل کردہ اعتراضات کا جواب دیں ۔ 26 مارچ کو مقررہ راجیہ سبھا انتخابات کے لئے مدھیہ پردیش سے کانگریس نے ڈگ وجئے سنگھ اور پھول سنگھ کو اُمیدوار بنایا ہے ۔ اُنھوں نے بی جے پی امیدوار سندھیا اور ایس ایس سولنکی کے خلاف تحریری طورپر اعتراضات پیش کئے اور مطالبہ کیا کہ اُن کے کاغذات نامزدگی کو بعض ٹھوس بنیادوں پر مسترد کردیا جانا چاہئے ۔ سندھیا نے اپنے خلاف زیرتصفیہ مقدمات کا نامزدگی کے کاغذات میں کوئی تذکرہ نہیں کیاہے ۔
