سندھیا نے گنا نشست پر شکست کا سبب معلوم کیا

   

گنا، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے گنا۔ شیوپوري سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جیوتیرادتیہ سندھیا نے گنا اسمبلی سیٹ پر شکست کے بعد کارکنوں سے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق کل دیر شام کانگریس کے پولنگ ایجنٹوں کی میٹنگ میں مسٹر سندھیا نے کارکنوں سے معلوم کیا کہ گزشتہ 15 برسوں سے گنا میں مسلسل شکست کے کیا اسباب ہیں۔ اس پر کارکنوں نے الزام لگایا کہ گنا میں کارکنوں کی باتیں نہیں سنی جاتیں اور ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔ اس پر مسٹر سندھیا نے کہا کہ پارٹی صدر راہل گاندھی نے انہیں اترپردیش کی کمان سونپی ہے ، اس لئے اس بار پولنگ بوتھ کے کارکن ہی ان کی جگہ الیکشن لڑیں گے ۔ اس دوران انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا ضابطہ اخلاق نافذ ہوتے ہی بی جے پی لیڈروں کی ‘پروپیگنڈہ مشین’فعال ہوگئی ہے ۔