سندھیا کی مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے ایک دن قبل جیوتر آدتیہ سندھیا کی شمولیت کے بعد اُنھوں نے بھگوا پارٹی کے راجناتھ سنگھ سے جمعرات کے دن ملاقات کی اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق کانگریسی قائد نے کہاکہ یہ ملاقات مرکزی وزیر دفاع کی قیامگاہ پر ہوئی تھی اور خالص خیرسگالی ملاقات تھی۔ کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد اور بی جے پی میں چہارشنبہ کے شامل ہونے اور اِس کے صدر جے پی نڈا سے ملاقات کے دوران سابق کانگریسی لیڈر نے اپنی پارٹی کی مذمت کی تھی جس کی اُنھوں نے تردید کرتے ہوئے اسے بعیداز حقیقت قرار دیا۔ سندھیا نے بی جے پی کے راجیہ سبھا امیدوار نامزد ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہاکہ اُنھوں نے ہنوز کسی کی قیادت تسلیم نہیں کی ہے۔