بھوپال ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) جیوتر آدتیہ سندھیا کے مستعفی ہونے کے بعد کانگریس کے تقریباً 10ہزار آفس عہدیداروں نے بھی مدھیہ پردیش میں پارٹی سے استعفیٰ دے دیا جب کہ دیگر کی جانب سے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے ۔ کانگریس کے ایک سینئر قائد آج یہ دعویٰ کیا ۔ برسراقتدار کانگریس پارٹی نے اس دعویٰ کو مسترد کردیا اور کہا کہ سندھیا کے حامیوں نے پارٹی چھوڑنے کیلئے اپنے لیڈروں پر دباؤ بنارہے ہیں ۔
