سندیپ ماروا کے ہاتھوں انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کلب کے حیدرآباد چیاپٹر کا افتتاح

   


حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر سندیپ ماروا ، صدر ماروا اسٹوڈیوس اور چانسلر اے اے ایف ٹی یونیورسٹی نے آج یہاں ہوٹل لی میریڈئین پر انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کلب کے حیدرآباد چیاپٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سندیپ ماروا نے کہا کہ ہمیں انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کلب جیسی اسوسی ایشنس کی ضرورت ہے جو انٹرنیشنل انٹرپرینرس اور نیشنل بزنسمین کے درمیان ایک برج کا کام کریں گی جس سے مختلف قسم کے بزنس کے سلسلہ میں معلومات ہوں گی اور بزنس کو فروغ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ’ آتما نربھار بھارت ‘ یعنی خود مکتفی ہندوستان کی سمت ایک اور قدم ہے ۔ ڈاکٹر سیرگی ڈورینو ، سوشیل ورکر اور انٹرنیشنل ڈپلومیٹک کلب کے گلوبل صدر نے کہا کہ دو ممالک کو ایک ساتھ کرنے کا بہترین طریقہ دو ملکوں کے عوام کے درمیان اچھے تعلقات پیدا کرنا اور سرد مہری کو ختم کرنا ہے ۔ آئی ڈی سی کی جانب سے اس کی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ اس نے ماسکو سے شروعات کی اور اس کے بعد دوبئی ، دہلی ، بنگلور ، کولکتہ اور اب حیدرآباد میں اس نئے چیاپٹر کے ساتھ اس کا مقصد ہر جگہ امن کے لیے لفظ محبت کو عام کرنا ہے ۔ سپریم کورٹ کے وکیل اور آئی ڈی سی نارتھ چیاپٹر کے صدر اشیش دیپ ورما نے کہا کہ حیدرآباد چیاپٹر کی گورننگ باڈی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے مجھے فخر محسوس ہورہا ہے ۔ میں ان تمام کو اس کاز کے لیے مدد کرنے پر اور ذمہ داری نبھانے کے لیے آگے آنے پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ اس موقع پر اجئے مشرا ، آئی اے ایس سابق چیف سکریٹری ، حکومت تلنگانہ ، ڈاکٹر دیپک ناروال ، اکنامک سینئیر یو کے ، سریدھر راؤ ، آئی پی ایس ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس سکم ، اشونی کمار ، آئی اے ایس وزارت تعلیم حکومت ہند ، ڈاکٹر ای وشنوردھن ریڈی آئی ایف ایس اسپیشل سکریٹری ، حکومت تلنگانہ ، پورنیما آنند ، صدر بی آر آئی سی ایس انٹرنیشنل فورم نے بھی مخاطب کیا ۔۔