سنسکرت سے شوگر اور کولیسٹرول سے چھٹکارا، بی جے پی لیڈر کا دعویٰ

   

Ferty9 Clinic

٭٭ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنتاگنیش سنگھ نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ سنسکرت بولنے پر کولوسٹرال، شوہر جیسی بیماریاں ختم ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ امریکی تحقیقات کے مطابق یومیہ بنیاد پر سنسکرت زبان بولنے پر شوگر، کولوسٹرال کو ختم کرتے ہوئے اعصابی نظام کو قوت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناسا کی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ سنسکرت زبان میں کی گئی کمپیوٹر پروگرامنگ میں اس حقیقت کا انکشاف ہوا ہے۔